💕 💕 💕 💕 محبت تم سے ہو جائے گی
ہم نے کب یہ سوچا تھا
کہ ہم تو اپنی ہی دُھن میں بہت مصروف رہتے تھے
بہت سے چاہنے والے تھے لیکن
ہم ہمیشہ اُن سے رُخ کو پھیرے رہتے تھے
ہمیں تسخیر کر لینا
کہاں آسان تھا اتنا
تو پھر یہ کیا کیا تم نے
یہ کیسے کر لیا تم نے
بتاؤ تو
کوئی جادو کرایا تھا یا پھر
صحرا میں جا کر ڈھونڈ کر مجنوں کو
اُس سے ہم پہ کرنے کو کوئی تعویذ لائے تھے
بتاؤ تو ہمیں
کیسا سحر رکھتے ہو اپنے پاس کہ جس نے
ہمیں چاروں طرف سے گھیر رکھا ہے
ہمیں اگر کچھ یاد ہے تو صرف اتنا ہے کہ۔۔۔
ہم کو تم سے ،
بس تم سے ،فقط تم سے محبت ہے
ہمیں اب سانس تک لینے کو تم سے بات کرنے
اور تمہارے ساتھ رہنے کی ضرورت ہے
ہمیں تم سے محبت ہے
ہمیں تُم سے محبّت ہے ۔۔۔💕
❤️Sajjad ❤️
