دنیا اتنی بڑی نہیں ہے کہ وہ لوگ تم سے دوبارہ نہ ٹکرائیں
جنہوں نے تمہیں رنج دیا ہو
لیکن تب تم ان سے منہ پھیر کر مت گزرنا انہیں سن لینا
انکی مدد کرنا اور تب انکا خیال رکھنا
اُن کے لیے یہی کافی ہوگا
لیکن اگر سزا دینا چاہو تو انوکھے انداز میں دینا
ان سے کوئی گلا شکوہ نہ کرنا
ان سے پرانی باتوں کا تذکرہ مت کرنا
انھیں خود سے جڑنے نہ دینا
ان پر دوباره اعتبار مت کرنا
انھیں دوبارہ موقع مت دینا
ان پر اپنے قیمتی جذبات نہ لٹانا
انھیں دعا دینا اور آگے بڑھ جانا
اور کہنا تمہیں جب بھی میری ضرورت ہو میں ہمیشہ
تمہارا ساتھ دوں گا
مگر مجھ سے یہ امید مت لگانا کہ
 اب میں کبھی تمہارا اپنا بنوں گا
 
                    